تاثیر 6 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ہوڑہ، 06/ نومبر (پریس ریلیز) ہوڑہ کے معروف سیٹھ بنسی دھر جالان سمرتی مندر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزاروں دیا کی روشنی اور گنگا آرتی نے گنگا گھاٹ کو روشنیسے منور کردیا۔
اس موقع پر رادھے شیام گوئنکا (چیئرمین، ایمامی گروپ)، لکشمی نیواس بانگر اور مسز الکا بانگر سمیت کئی ممتاز شخصیات موجود رہیں۔
اس موقع پر چیف ٹرسٹی سدھیر جالان نے کہا کہ “72 برس قبل ہمارے بزرگوں نے اس مندر کی بنیاد سناتن دھرم کے فروغ کے مقصد سے رکھی تھی۔ آج یہ مندر ہوڑہ کا روحانی مرکز بن چکا ہے۔
اختتام پر ہزاروں عقیدت مندوں نے گنگا آرتی میں شرکت کی، جس سے پورا گھاٹ دیوں کی روشنی سے جگمگا اُٹھا۔ یہ سالانہ تقریب اب ہوڑہ کی نمایاں مذہبی روایت بن چکی ہے۔

