بہار کی ترقی ٹپو اور پپو نہیں کر سکتے : ریکھا گپتا

تاثیر 6 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ڈہری آن سون ،6نومبر: بہار کی ترقی ٹپو اور پپو نہیں کر سکتے۔ آج جس سڑک پر اپوزیشن ممبران بائک ریلیاں نکال سکتے ہیں وہ بھی وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا تحفہ ہے۔” دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کے روز کینال روڈ پر للن سنگھ اسپورٹنگ کلب کے میدان میں این ڈی اے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت ان تمام صنعتوں کو دوبارہ شروع کرے گی جو یہاں بند ہو گئی ہیں اور روزگار کے مواقع کم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں آج فلائی اوور، کالج، ہوائی اڈے، ریلوے اسٹیشن اور ایمس سمیت جو ترقی ہوئی ہے، وہ وزیر اعظم مودی اور نتیش کمار کی حکومتوں کا تعاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی اور بہار کا دل اور روح کا رشتہ ہے۔ بہار کی ترقی دہلی کو خوش کرتی ہے۔