تاثیر 7 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مشرقی چمپارن، 7 نومبر:اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کے روز بہار کے رکسول میں انتخابی ریلی سے لوگوں سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار پرمود کمار سنہا اور نرکٹیا گنج سے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے امیدوار وشال کمار کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔
رکسول میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لالٹین کا تیل بیچ کر بہار کو اندھیروں میں جھوکنے والے اب آپ کا راشن کھانے کے لیے لوٹنا چاہتے ہیں۔ بہار کو اب اچھی حکمرانی اور خوشحالی کے راستے پر آگے بڑھانا ہے چاہیے، جنگل راج نہیں، اور صرف قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی ڈبل انجن والی حکومت ہی اسے حاصل کر سکتی ہے۔
یوگی ا?دتیہ ناتھ نے کہا کہ یہ الیکشن گڈ گورننس اور جنگل راج کے درمیان جنگ ہے۔ جنہوں نے 1990 اور 2005 کے درمیان بہار کو ذات پات کے تنازعات، قتل عام، اغوا اور لوٹ کے دور میں دھکیل دیا وہ اب ایک نئی پیکیجنگ میں ووٹ مانگ رہے ہیں۔ یاد رکھیں، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے لالٹین کی مدھم روشنی میں بہار میں ذات پات کے تنازع کو ہوا دی تھی۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے لالٹین کیمٹی کا تیل بیچ کر اندھیرے پیدا کیے اور پھر گھروں میں بھی ڈاکہ ڈالتے تھے۔

