تاثیر 7 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 7 نومبر:بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد سیاسی ماہرین نے اپنی کوششیں دوسرے مرحلے پر مرکوز کر دی ہیں۔ اس تناظر میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز جموئی میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار کی حمایت میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا اور حمایت مانگی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ جموئی جو کبھی لال گلیاروں کا گڑھ سمجھا جاتا تھا ا?ج ترقی کا ایک نیا باب لکھ رہا ہے۔ یہ وہی جموئی ہے جو لال دہشت کے سائے میں تھا۔ یہ وہ سرزمین تھی جہاں نکسلیوں نے اپنا ٹھکانہ بنا رکھا تھا۔ لیکن ا?ج وزیر اعظم نریندر مودی اور نتیش کمار کی ڈبل انجن والی حکومت نے بہار سے نکسل ازم کا مکمل خاتمہ کرکے اسے ترقی کی راہ پرلے گئے ہیں۔

