ہم جتنا زیادہ ووٹ دیں گے، ہماری آوازیں اتنی ہی مضبوط ہوں گی، ابو دوجانہ

تاثیر 9 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی (مظفر عالم)حق رائے دہی (اپ کا ووٹ) آپ کو اپنی سماج میں مثبت تبدیلی لانے اور آپ اور آپ کے خاندان کے لیے بہتر معیار  زندگی کو یقینی بنانے کی طاقت فراہم کرتی ہے۔ اپنے پڑوسیوں، خاندان، اور دوستوں کے ساتھ حق رائے دہی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آپ کی مشترکہ اقدار اور مسائل کو ترجیح دی جائے، اور یہ فیصلہ کرنے میں آپ کا کلیدی کردار ہے کہ کون ہماری نمائندگی کرتا ہے اور سرکاری فنڈز اور وسائل کہاں خرچ کیے جاتے ہیں۔ ہم جتنا زیادہ ووٹ دیں گے، ہماری آوازیں اتنی ہی مضبوط ہوں گی، اور ہمارے لیے اہم مسائل کو سنا جائے گا۔ سابق ممبر اسمبلی اور سرسنڈ اسمبلی حلقہ سے راجد امیدوار ابو دوجانہ نے کہا کہ 2015 سے  2020 تک بہت ایمانداری کے ساتھ کام کیا تھا اس وقت پورے ضلع کے اسمبلی حلقہ میں مجھ سے زیادہ کام کوئی نہیں کروایا ، ابو دوجانہ نے کہا کہ 1300 کروڑ سے زیادہ سرسنڈ اسمبلی حلقہ میں خرچ کیا سالوں سال سے خستہ حال سڑک کی تعمیر کروایا اسپتال کی تعمیر کروایا ، لائبریری بنوایا ، مندر کی گھرابندی کروایا ،مدرسہ کی گھرابندی کروایا ، رشوت خوری بلاک اور تھانہ کے ساتھ زونل افس سے بند کروایا ، پوپری شہر ،سرسنڈ شہر ،چوروت شہر سے رنگ داری بند کروایا ، سابق ممبر اسمبلی ابو دوجانہ نے کہا کہ آپ سب دعاوں کامیاب ہونے کے پانچ مہینے بعد کام دیکھنا شروع ہو جائے گا ، پوپری کو نگر نگم بناکر نئی بلندی تک لے کر جانا ھے، چوروت کو نگر پنچایت بنانا ھے ،  ابو دوجانہ نے کہا کہ عوام نیتش حکومت سے کافی ناراض ھے ، افسر شاہی بلندی پر فائز ھے ، رشوت خوری عام ہے بغیر رشوت کے کوئی کام نہیں ہوتا ہے عوام پریشان ھے، ابو دوجانہ نے سبھی راے دہندگانوں  سے اپیل کیا کہ مجھے اک موقع دیں تاکہ سرسنڈ اسمبلی حلقہ کی روکی ہوئی ترقی مکمل طور ہو سکے،