تاثیر 9 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف(دانش)صدر اسپتال میں اس وقت افرا تفری کا ماحول قائم ہو گیا۔ جب آٹھ دن کی بیٹی کو ماں چھوڑ کر فرار ہوگئی۔ غور طلب ہو کہ ضلع کے نورسرائے تھانہ حلقہ کے مظفر پور گائوں باشندہ روہت راج کی اہلیہ ننہی کماری نے گذشتہ چار نومبر کو صدر اسپتال میں بیٹی کو جنم دی تھی۔ ننہی بیٹی کے جنم کے بعد سے کافی ناخوش دکھ رہی تھی۔ اور شروع سے ہی بچی کے ساتھ سوتیلا پن جیسا سلوک کرنے لگی تھی۔ آج اچانک ننہی اپنی بچی کو اسپتال کے بیڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگئی۔ جب کافی وقت گذر گیا تو اسپتال ملازمین میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ اس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون کے اہل خانہ اور اس کے سسرال والوں کو اسپتال بلایا۔ اسی درمیان ننہی بھی اسپتال لوٹ آئی۔ لیکن اسپتال انتظامیہ کی موجودگی میں وہ بچی کو لینے سے انکا کر دی۔ ننہی کا کہنا تھا کہ کسی بھی حالت میں میں بچی کو قبول نہیں کروں گی۔ اس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے بچی کو ذمہ دار رشتہ دار کے حوالے کردیا ہے۔

