سریہ مسجد میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی آگ چار لاکھ سے زائد کا مالی نقصان

تاثیر 12 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) سمری تھانہ حلقہ ہر پور پنچایت واقع سریہ رتن پورہ مدرسہ چوک کے قریب بانس بلے سے تعمیر شدہ مسجد خلیلیہ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے پر تقریبا چار لاکھ سے زائد کا سامان جل کر راکھ ہو گیا بدھ کے دو پہر واقع کے بعد سمری تھانہ کے فائر برگیڈ گاڑی نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا مسجد کے ناظم مولانا عارف الرحمن نے بتایا کہ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ لگنے کے بعد دھواں جب باہر آیا تو چوک پر بیٹھے سریہ رتن پورہ محمد عرفان، ارشاد احمد،  محمد القما ، محمد دانش محمد اکرم،  مہندی حسن محمد سلمان،  و محمد ابرار نے بالٹی میں پانی کے مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی مقامی لوگوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی گاڑی سے پانی تیز رفتار سے نہیں نکلنے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں دشواری ہوئی ہے مسجد کے امام نے بتایا کہ آتش زدگی کے واقعے میں بانس بلے سے تعمیر شدہ مسجد کے جلنے کے ساتھ اندر میں رکھا انووٹر، بیٹری، لاؤڈ اسپیکر سسٹم، کتاب سمیت چار لاکھ سے زائد کا مالی نقصان ہوا ہے