تاثیر 13 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، 13/ نومبر (تاثیر نیوز) بدھ کی شام کلکتہ کے ایسپلیند علاقے کے ایک ہال میں آل انڈیا لیگل ایڈ فورم کی جانب سے میگھالیہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس اِندر پرسننا مکھرجی کو پُر وقار اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر معزز مہمانوں میں جسٹس سمپاتھی چٹرجی، جسٹس دیپک سہا رائے، اور کلکتہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے چیف لیگل ٹرینر سمریندو چکرورتی موجود تھے۔ جبکہ دیگر اہم شرکاء میں معروف وکلاء کلیان چکرورتی، سنجے بردھن، سورنجن داس گپتا، سواگت دتّا اور گور چند رائے چودھری سمیت متعدد قانون دانوں نے شرکت کی۔
آل انڈیا لیگل ایڈ فورم کے جنرل سیکریٹری جَی دیپ مکھرجی نے اس موقع پر کہا کہ “جسٹس اِندر پرسننا مکھرجی نے نہ صرف کلکتہ ہائی کورٹ میں طویل عرصے تک انصاف کی بالادستی کے لئے اہم فیصلے دیے بلکہ میگھالیہ ہائی کورٹ کے تیرھویں چیف جسٹس کے طور پر بنگالی برادری کا سر فخر سے بلند کیا۔”
تقریب میں کُمد ساہتیہ میلا کمیٹی کی جانب سے کلکتہ ہائی کورٹ کے مرحوم جسٹس و شاعر سریندر ناتھ ملک کے نام پر دیے جانے والے باوقار “سریندر ناتھ ملک رتن” ایوارڈ سے جسٹس اِندر پرسننا مکھرجی کو نوازا گیا۔
یہ اعزاز ان کی عدالتی خدمات، اصول پسندی اور قانونی نظام میں دیانت داری کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔

