کلکتہ میں دوئم آٹزم کنونشن 2025 کا باوقار آغاز

تاثیر 14 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کلکتہ، 13/ نومبر 2025 (تاثیر نیوز) کلکتہ میں آٹزم اور نیورو ڈائیورسٹی کے حوالے سے بیداری اور شمولیت کو فروغ دینے کے مقصد سے دوسرے آٹزم کنونشن کولکتہ 2025 کا شاندار افتتاح ہوا۔ ’’بائی دی پیرنٹس فار دی پیرنٹس‘‘ کے عنوان سے منعقد اس کنونشن میں والدین کی عملی قیادت نمایاں رہی، جنہوں نے اپنے تجربات کو ایک مضبوط اور موثر تحریک میں تبدیل کیا۔
اس موقع پر اوپالی رائے نی مکھرجی نے کہا کہ آٹزم کنونشن آگاہی اور شمولیت کی سمت ایک اہم قدم ہے، جبکہ آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹر رودرا جیت سینہا نے اسے والدین، ماہرین اور سماجی رضاکاروں کے باہمی تعاون کی بہترین مثال قرار دیا۔
تین روزہ یہ کنونشن روایتی طبی ماڈل سے ہٹ کر سوشل ماڈل کو فروغ دینے پر مرکوز ہے، تاکہ کولکتہ کو ایک حقیقی ’’آٹزم فرینڈلی سٹی‘‘ بنایا جا سکے۔
افتتاحی تقریب کے معزز مہمانوں میں اوپالی رائے، نی مکھرجی (اسٹیٹ کمشنر برائے معذورین، مغربی بنگال)، بیڈانگا بسواس (محکمہ خواتین و اطفال ترقی و سماجی بہبود)، میری باروا (ایکشن فار آٹزم)، اور ڈاکٹر جے رنجن رام شریک تھے۔