تاثیر 14 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 14 نومبر: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن راؤ بھاگوت 23 نومبر کو لکھنؤ میں ہوں گے۔ ڈاکٹر بھاگوت جنیشور مشرا پارک میں منعقد ہونے والے دیویہ گیتا پریرنا اتسو میں شرکت کریں گے۔ گیتا کے اسکالر سوامی گیانانند مہاراج اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس تقریب میں موجود ہوں گے۔یہ جانکاری جی او گیتا اتر پردیش کے کوآرڈینیٹر منی پرساد مشرا نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ سرسنگھ چالک ڈاکٹر بھاگوت 25 نومبر 2025 کو ایودھیا میں رام مندر کی پرچم کشائی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی پرچم کشائی کی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھترٹرسٹ اور وشو ہندو پریشد کے عہدیدار پرچم کشائی کی تقریب کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

