تاثیر 14 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بیتیا، 14 نومبر: بیتیا پولیس ضلع واقع نوتن پولیس نے جمعرات کی دیر رات دیارہ علاقے لائی جارہی ایک ٹریک ٹرالی میں پوال کے نیچے چھپاکر کثیر مقدار میں رکھی گئی شراب کی کھیپ پانڈے ٹولہ سے ضبط کر لی ہے۔ ٹریکٹر ڈرائیور جھکڑا پنچایت کے وارڈ نمبر دو کا رہائشی شیو شنکر چودھری کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
خفیہ اطلاع کی بنیاد پر یہ چھاپہ ماری کی کارروائی کی گئی ہے جہاں ٹریکٹر ٹرالی میں چھپا کر رکھے گئے 8 پی ایم اسپیشل کے 84.420 لیٹر، رائل اسٹیگ کے 9 لیٹر اور یو پی میں بنی بنٹی ببلی کی 27 لیٹر شراب ضبط کی گئی۔ تھانہ انچارج پرمود کمار پاسوان نے جمعہ کے روز بتایا کہ ڈرائیور نے شراب کو ٹریکٹر ٹرالی میں بھوسے کے نیچے چھپا دیا تھا۔ معائنہ کے دوران شراب کی کل مقدار 120.420 لیٹر پائی گئی۔

