ڈائننگ ود دی کپورز کا ٹریلر ریلیز

تاثیر 15 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 15 نومبر: بالی ووڈ کے سب سے مشہور خاندانوں میں سے ایک کپور خاندار اب اپنی زندگی کے ان دیکھے لمحات کو سامعین کے سامنے لانے جا رہا ہے۔ کھانے- پینے کے ان کے شوق، خاندانی روایات اور یادوں پر مبنی ان کی نئی ڈاکیومنٹری فلم ’’ڈائننگ ود دی کپورز‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، جس نے فلم شائقین کا تجسس بڑھا دیا ہے۔
پوری کپور فیملی پہلی بار ایک فریم میں
ٹریلر میں کپور خاندان کا وہ انداز نظر آتا ہے ، جو عام طور پر کیمروں کے پیچھے رہتا ہے یعنی اس میں ہنسی، قہقہے، نوک جھونک، پرانی یادیںاور بھوک کا امتزاج نظر آ رہا ہے۔ رنبیر کپور باورچی خانے میں تجربہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں،تو کبھی اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ چنچل چھیڑ چھاڑ سے موڈ کو ہلکا کرتے نظر آتے ہیں۔ وہیں،کرشمہ اور کرینہ کپور اپنے مخصوص انداز میں خاندانی کہانیوں کا اشتراک کرتی ہیں۔