میڈیا ورکرس کو ایماندار اور صاف ستھری صحافت کے لیے پرعزم رہنا چاہیے :رجنیش رائے

تاثیر 16 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سمستی پور 16 نومبر (فیروز عالم)سمستی پور: قومی یوم صحافت کے موقع پر محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ نے شہر کے گیسٹ ہاؤس آڈیٹوریم میں پریس کی ساکھ کی حفاظت اور بڑھتی ہوئی غلط معلومات” پر ایک مباحثے کا اہتمام کیا اس موقع پر سمستی پور کے ضلع پبلک ریلیشن آفیسر رجنیش کمار رائے، بہار شرمک جرنلسٹ یونین کے ضلع صدر کرشن کمار، سینئر صحافیوں آر کوشلندر راج کمار رائے، جہانگیر عالم، موہن کمار منگلم، محمد فیروز عالم عرف جھنو بابا، اور سنجے کمار راجہ نے کہا کہ میڈیا کو جمہوریت کا چار پیمانہ سمجھا جاتا ہے لہٰذا تمام میڈیا ورکرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایمانداری، ذمہ داری اور صاف ستھری رپورٹنگ کے پابند رہیں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ صحافت جمہوریت کو مضبوط اور ترقی دینے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے اور پریس کو بغیر کسی تعصب کے کام کرنا چاہیے پہلی بار ضلع انتظامیہ نے قومی یوم صحافت کی مناسبت سے ایک شاندار پروگرام منعقد کرکے تاریخ رقم کی ہے جس کا پورا کریڈٹ پبلک ریلیشن آفیسر رجنیش کمار رائے کو جاتا ہے اس مباحثے میں سینئر صحافی اُمیش کمار مشرا، تنویر عالم تنہا، سنیل کمار، ابھیشیک کمار، شیام کمار، غلام تاجور، رام بالک رائے، اور ایم او افضل سمیت دیگر میڈیا اہلکاروں نے بحث میں حصہ لیا۔ ضلع کے کئی صحافیوں نے بھی پریس ڈے کے موقع پر باشندوں کو مبارکباد پیش کی، جن میں سندھیہ پرہاری ایڈیٹر رتوراج ورما، جیوتی کمار سنگھ عرف بالا، سمن آنند، سید منظر الزمل محمد نسیم، چندرکانتا ایڈیٹر راج کمار رائے، سنجیو نیپوری، منٹون رائے، اویناش رائے، سنجیو ترون انکور تیواریمرتیونجے کمار پنڈت،منیش کمار نرالا،چندن کمار، لالن پاسوان، اہیر اجیت یادو، محمد آصف اقبال، وغیرہ شامل تھے