تاثیر 16 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے راجو گاؤں میں پسٹل لہرا رہے نوجوان کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس کو اطلاع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر بسنت کمار کی قیادت میں پہنچی سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے ملزم نوجوان سمیت دو نوجوان کو گرفتار کر لیا بتایا گیا ہےکہ راجو میں پچھلے سال ہوئے تنازعہ کے دوران ایک گاڑی کا شیشہ توڑ دیا گیا تھا لمبے وقت کے بعد گاؤں میں اس نوجوان کو دیکھتے ہی تنازعہ شروع ہو گیا تقریبا ایک سال پہلے ہوئی رنجش کے دوران دوسرے گٹوں نے اسکی گاڑی کا شیشہ توڑ کر نقصان پہنچایا تھا پکڑے گئے نوجوان کو بچانے کے لیے اس کے حامیوں میں کئی نوجوان لکھن پور کی جانب سے آگئے اس دوران تنازعہ بڑھنے پر نوجوان پسٹل لہراتے ہوئے گولی چلانے کی کوشش کی موقع پر موجود مقامی لوگوں نے ہمت دکھاتے ہوئے اسے فورن پکڑ لیا اور واقعہ کی اطلاع سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس کو دی موقع پر پہنچی سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے دو نوجوان کو پسٹل کے ساتھ گرفتار کر لیا تنازعہ کے دوران بڑی تعداد میں مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے تھانہ صدر بسنت کمار نے بتایا کہ پرانی رنجش کی وجہ سے پسٹل لہرا رہے نوجوان کو مقامی لوگوں نے پکڑا ہے اس نے بتایا کہ اس معاملے میں لکھن پور گاؤں باشندہ ایک نابالغ کے پاس سے پسٹل برآمد ہوا ہے ساتھ ہی راکیش کمار بھی گرفتار ہے تھانہ صدر نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ملزم کا پسٹل کے ساتھ فوٹو اور ویڈیو وائرل ہونے کی اطلاع ملی ہے ملزم نوجوان لوٹ معاملے کا بھی ملزم بتایا گیا ہے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے

