سینٹ انس ہائی اسکول میں سالانہ ثقافتی پروگرام کا شاندار اہتمام کیا گیا

تاثیر 17 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ سیٹی17 نومبر ( ذوالقرنین)  سینٹ اینس ہائی اسکول (+2) بیگما کی حویلی پٹنہ سیٹی کے احاطے میں ایک عظیم الشان ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا اسکول میں ثقافتی سرگرمیاں طلباء کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اہم ہیں اسکول ان سرگرمیوں کے ذریعے اپنے طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی مسلسل کوشش کرتا ہے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے پٹنہ سٹی چرچ (پادری کی حویلی) کے پروہیت فادر جواکیم ایکافادر سریش اور فادر پردیپ نے اپنی موجودگی سے اس تقریب کی رونق بڑھائی پروگرام کا آغاز سکول ممبران اور مہمان خصوصی نے شمع روشن کر کے کیا اسکول ٹیچر محترمہ وجیہ نے خوبصورت الفاظ میں سب کا استقبال کیا رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا آغاز استقبالیہ اور دعائیہ نغمات سے ہوا اسکول کے بانی مسٹر چارلس، چیئرمین مسٹر رچرڈ، پرنسپل مسٹر ایڈورڈاور نائب پرنسپل ڈاکٹر ویکٹر سمیت مہمان خصوصی نے اپنے خطابات سے طلباء کے جوش اور حوصلے کو بڑھایااس موقع پر طلباء نے پرجوش انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاجوڑے کے رقص کرشنا اور چھٹھ پر مبنی رقص راجستھانی لوک رقص اور جگل بندی رقص دلکش تھے حب الوطنی بھو جپوری اور انگریزی نغمہ گا کر بچوں نے محفل میںسماں باندھ دیا بچوں نے اپنے متاثر کن انگلش اسکیٹ (جیک ان دی پٹ) ہندی اسکیٹ (جہاں چاہ وہاں راہ) اور قوالی سے سامعین کو مسحور کردیاسینئر سیکنڈری ا سکول کے طلباء نے بھی شاندار پرفارمنس دی اپنے کامیڈی اور ڈانس ڈراموں کے ذریعے انہوں نے ایک منفرد ہندوستان کو دکھانے کی کوشش کی مہابھارت کی انوکھی جھلک بھی دیکھنے کو ملی ان تمام پرفارمنس نے حاضرین کو خوب داد دی مہمان خصوصی اور دیگر معزز مہمانوں نے ا سکول کے بانی مسٹر چارلس چیئرمین مسٹر رچرڈ پرنسپل مسٹر ایڈورڈ اور وائس پرنسپل ڈاکٹر ویکٹر کی خوب ستائش کی پروگرام کے آخر میں اسکول کی کوآرڈینیٹر مسز جگنو نے مہمانوں اور موجود تمام والدین کا شکریہ ادا کیا والدین نے پروگرام کی تہہ دل سے تعریف کی۔