بسمل انٹر نیشنل اکیڈمی میں ریڈ ڈے کے موقع پر اسکولی بچوں کو انعامات سے نوازا گیا

تاثیر 17 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ سیٹی 17نومبر ( ذوالقرنین)  بزرگ کا قول ہے کہ اپنے بچے کو پہلے اسکول بھیجیںانہیں جب اسکول میں دیگر بچوں سے دوستی ہو جائیگی تو وہ خود بخود اسکول جانے لگے گیں اور تعلیم حاصل کریں گے اسکول ہی وہ واحد جگہ ہے جہاں طالب علموں کو بہتر تعلیم دی جاتی ہے اور استاذہی وہ واحد شخص ہے جو اپنے شاگردوں کو اعلیٰ مقام پر فائز ہونے پر خوشی محسوس کرتے ہیںیوم اطفال کے موقع پر بسمل انٹر نیشنل اکیڈمی لودی کٹرہ پٹنہ سیٹی میں ریڈ ڈے کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکول کی ننھی منی  بچیاں اور ننھے منے بچے مختلف لباس میں ملبوس ہو کر گلاب کا پھول سیب ٹماٹر اور مرچ گاجر اور چیری وغیرہ کا شکل اختیار کر اپنے فن و ہنر کا مظاہرہ کیا جس کے بعد بسمل انٹرنیشنل اکیڈی میں تقریب کا اہتمام کر کے ان تمام اسکولی بچیاں اور بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو انعامات سے نوازا گیا اس موقع پر بسمل انٹرنیشنل اکیڈمی کے ڈاریکٹر سید راشد حسن نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے ان ننھے منے بچوں کو اپنے پھل پھول اور سبزیوں کے متعلق معلومات فراہم کرنے کا مقصد ہوتا ہے اور اس سے ان کے معلو مات میں اضافہ بھی ہوتا ہے اور ان کے اندر چھپے ہنر اور تعلیمی صلاحیت اجاگر ہوتی ہے اس پروگرام میں ڈاریکٹر سید راشد حسن کے ہمراہ اسکول کی ٹیچر س فرحین صاحب شاہین اور فرح صاحبہ نے اپنا مکمل تعاون پیش کیا  ۔