تنویر ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کے ذریعہ بچے بچیوں کے درمیان کتاب قلم اور ٹوفی تقسیم کیا گیا

تاثیر 18 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور (منہاج عالم)تنویر ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر ٹرسٹ گر ہوتیہ گورا ڈیہ کے ذریعہ غریب ہے سہارا  اور نادار بچے اور بچیوں کے درمیان کتاب قلم اور ٹوفی تقسیم کیا گیا۔ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر تنویر حسن نے کہا کہ یہ ایک چھوٹی سی کوشش سماج کے بچے بچیوں کو تعلیم یافتہ کرنے اور اس کے مستقبل کو روشن کرنے کا ایک اہم قدم ہے۔ہمارا ہدف ہے کہ سماج کا ہر بچہ تعلیم یافتہ ہو خود مختار ہو اور ہمیشہ مسکراتا رہے یہی بچے دیش کے مستقبل ہیں جو تعلیم حاصل کر اپنے شہر ریاست اور ملک کا نام روشن کریں گے۔سماجی کارکن ڈاکٹر تنویر حسن نے کہا کہ تعلیم ہی ایک ایسی طاقت ہے تو زندگی کو بدل دیتی ہے اور جینے کا صحیح طریقہ سکھاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ زندگی کو بہتر بنانے سماج اگے بڑھانے اور ملک کی ترقی کے لئے تعلیم بہتر ذریعہ ہے۔ائیے ہم سب مل کر سماج کے بچے بچیوں کو تعلیم یافتہ کرنے اور اس کے مستقبل کو روشن کرنے میں پیش پیش رہیں۔