تاثیر 18 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سیٹی18نومبر ( ذوالقرنین) محبان ام الائمہ علیہم السلام تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ کے نشرو اشاعت سکریٹری یعقوب جعفری اطلاع د یتے ہیں کہ پروگرام منیجر سید راشد رضا رضوی نے بتایا ہے کہ یوں تو ایام عزاے فاطمیہ کا پروگرام 3 نومبر سے ہی تعلیمی کیمپ کے ذریعے شروع ہو چکا ہے لیکن انعامی مقابلہ کے نتائج اور مجلس عزا کا سلسلہ آج 19نومبرسے شروع ہورہا ہے آج طرحی بزم مسالمہ 6 بجے شب میں شبیہ زندان شام میں شروع ہو گا جس میں صدارت کے فرائض کل ہند ا نجمن اساتذہ فارسی کے صدر پروفیسر سید عراق رضا زیدی انجام دیں گے اور مہمان خصوصی کے طور پرپروفیسر دھرمیندر کمار تیواری سابق وائس چانسلر ویر کنور سنگھ یونیورسٹی آرہ اور پروفیسر شاہ سید حسین احمد سجادہ نشین درگاہ دیوان شاہ ارزانی تشریف لائیں گے نظامت کے فرائض عالمی شہرت یافتہ ناظم نصیر اعظمی علیگ انجام دیں گے شعراے فاطمی میںوقار عظیمآبادی حسن رضا بنارسی فیض عسکری حیدر شیخپوروی یاور حاجی پوری وغیرہ نہایت اہم ہیں بزم مسالمہ کے اختتام پر فاطمہ شناسی تعلیمی کیمپ کے انعامی مقابلہ کے نتائج کا اعلان ہو گا اور امتیازی نمبر حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا جاے گاسید راشد رضا نے بلا تفریق مذہب وملت تمام عاشقان رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور انسانیت دوست افراد سے شرکت کی گزارش کی ہے ۔

