تاثیر 18 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سیٹی18 نومبر ( ذوالقرنین) شاہ عظیم آباد ویلفیئر ایجوکیشنل اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ کے ذریعہ بہار اسٹیٹ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر ارشاد علی آزاد کو مبارک باد پیش کیااور ریاست کے وزیر اعلیٰ نیتش کمار کے ذریعہ انہیں اس عہدہ پر دوبارہ مقررکرنے پر وزیر اعلیٰ نیتش کمار کا شکریہ ادا کیا ہے سکریٹری محمد یونس نے کہا کہ یہ ارشاد علی آزاد کی محنت، لگن اور ایمانداری کا صلہ ہے کہ انہیں دوبارہ اس عہدہ پر مقرر کیا گیا ہے 2015 سے 2020 تک چیئرمین کے دور میں انہوں نے وقف بورڈ کو ایسی بلندیوں پر پہنچایا کہ یہ عام لوگوں میں بھی مقبول ہو گئے جو لوگ پہلے وقف املاک کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے وہ بھی جان گئے جس کا سہرا صرف اور صرف ارشاد علی آزاد کو جاتا ہے اراکین نے گزارش کی کہ جس طرح آپ نے تعلیم طبی اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے کام کیا اور جس طرح آپ نے بہار کے کئی اضلاع میں اقلیتی رہائشی اسکولوں کے لیے حکومت کو زمین فراہم کی تھی جو اب تیار ہیں اسی طرح آپ پٹنہ میں بھی تعلیمی ادارے اور میڈیکل کالج قائم کریں جس سے سماج کی ترقی ہوگی صدرمحمد انجم عالم نے کہا کہ بطور چیئرمین آپ نے اس شعبے میں بہت اچھا کام کیا ہے انہوں نے بلا تفریق ہر فرقہ اور ہر طبقہ کے لوگوں کی بہتری کے لیے کام کیا جو کہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ کے لئے یہ سنہری دور کا آغاز ہے اور سماج کے ہر طبقے کو بڑی توقعات وابستہ ہیں ممبران کو مبارکباد دینے والوں میں چیف پیٹرن اودھیش کمار سنہا معر وف فزیشن ڈاکٹر بمل کرک محمد انور، عثمان منظرمحمد صاد ق محمد نوشاد محمد فیروز محمد عرفان محمد آفریدی محمد سیف خان محمد پرویز عالم محمد سمیر محمد آزاد اکمل رضا وشوجیت کمار وغیرہ شامل تھے جنہوں نے ان کا استقبال کیا اور مبارک باد پیش کی۔

