تاثیر 19 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،19نومبر(ہ س)۔سعودی عرب کیولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل، فلسطین اور پورے خطے میں امن چاہتا ہے اور فلسطینی مسئلے کے لیے ایک واضح منصوبہ تشکیل دینے کا خواہاں ہے جو دو ریاستی حل تک پہنچنے کے لیے حقیقی راستہ فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات نہایت اہم ہیں اور سعودی عرب ابراہیم معاہدوں میں شامل ہونا چاہتا ہے تاہم اس کی شرط یہ ہے کہ دو ریاستی حل کے لیے ایک حقیقی اور قابل عمل راستہ موجود ہو۔ آج اس بارے میں ہماری صدر ٹرمپ سے بہت تفصیلی اور مثبت گفتگو ہوئی اور میرا خیال ہے کہ ہم اس سمت میں پیش رفت کی تیاری کرسکتے ہیں۔قبل ازیں شہزادہ محمد بن سلمان شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت اور صدر ٹرمپ کی دعوت پر سرکاری دورے کے طور پر وائٹ ہاؤس پہنچے۔

