آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری

تاثیر 19 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 19 نومبر : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے۔ٹورنامنٹ زمبابوے اور نمیبیا میں مشترکہ طور پر 15 جنوری سے 6 فروری تک کھیلا جائے گا۔اس بار کل 41 میچوں میں 16 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ فائنل 6 فروری کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔
اس ٹورنامنٹ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ تنزانیہ پہلی بار انڈر 19 ورلڈ کپ میں حصہ لے گی اور اپنے ڈیبیو میچ میں اس کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔ تمام وارم اپ میچ 9 سے 14 جنوری کے درمیان کھیلے جائیں گے۔