حماس کی غزہ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت، ثالث ممالک سے فوری مداخلت کا مطالبہ

تاثیر 20 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ ،20 نومبر (ہ س )۔حماس نے بدھ کے روز غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی ہے جس میں کم از کم 27 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔ حماس نے اسے جنگ بندی معاہدے کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ غزہ شہر اور خان یونس میں آج اسرائیلی قبضے کی جانب سے کی جانے والی ہولناک سفاکی ت کی شدید مذمت کرتی ہے جس کے نتیجے میں ہمارے پچیس سے زائد شہری مارے گئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حماس کے مطابق یہ ایک خطرناک جارحیت ہے جس کے ذریعے “جنگی مجرم” بنجامن نیتن یاہو ایک بار پھر ہمارے عوام کے خلاف نسل کشی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
حماس نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اعلان کردہ وعدوں کی پاسداری کرے اور اسرائیل کو روکنے کے لیے فوری اور سنجیدہ دباو ڈالے تاکہ جنگ بندی کا احترام یقینی بنایا جاسکے۔