کولکتہ جی ایس ٹی میراتھن 2025 کی ٹی شرٹ کی رونمائی

تاثیر 20 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ، 20/ نومبر (تاثیر بیورو) سنٹرل ایکسائز ایتھلیٹک کلب کی جانب سے 23 نومبر کو منعقد ہونے والی کولکتہ جی ایس ٹی میراتھن 2025 کی سرکاری ٹی شرٹ کی رونمائی بروز بدھ کو کولکتہ اسپورٹس جرنلسٹس کلب میں کی گئی۔ شرٹ کی نقاب کشائی پرنسپل چیف کمشنر سی جی ایس ٹی و سینٹرل ایکسائز شری شرون کمار نے کی۔
میراتھن میں 10 کلو میٹر اور 4 کلو میٹر کی دوڑیں شامل ہوں گی، جن میں مرد و خواتین بلا امتیاز عمر حصہ لے سکیں گے۔ دوڑ کا آغاز صبح 6:30 بجے گودریج واٹر سائیڈ، سالٹ لیک سے ہوگا اور بیشوا بنگلہ گیٹ تک پہنچ کر واپس اختتام پذیر ہوگی۔
تقریباً 1500 رنر کی شرکت متوقع ہے۔ 10 کلو میٹر کیٹیگری میں مرد و خواتین کے پہلے پانچ فاتحین کو مجموعی تین لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، جب کہ مختلف عمر کے زمروں میں بھی انعامات رکھے گئے ہیں۔ 4 کلو میٹر ریس کے فاتحین کو ٹرافیاں دی جائیں گی۔
تمام شرکاء کو فِنشر میڈل، ٹی شرٹ، ریفریشمنٹ اور ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ فراہم کیا جائے گا۔ یہ ایونٹ کول انڈیا لمیٹڈ کے اشتراک اور ٹیکسماکو ریل اینڈ انجینئرنگ کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے۔