سونم کپور دوسری بار ماںبنیں گی

تاثیر 20 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 20 نومبر:رواں سال اکتوبر میں اداکارہ سونم کپور کے دوسرے حمل سے متعلق چرچا نے زور پکڑ لیا تھا۔ طویل عرصے تک قیاس آرائیوں کے بعد سونم نے خود سوشل میڈیا پر تصدیق کی کہ وہ اور شوہر آنند آہوجا اپنے خاندان میں ایک اور ننھے مہمان کا استقبال کرنے والے ہیں۔ اداکارہ نے یہ خبر بے حد اسٹائلش تصاویر کے ساتھ شیئر کی ہے۔ طویل عرصے تک سسپنس کو زندہ رکھنے کے بعد سونم کپور نے جمعرات کو انسٹاگرام پر اپنی پریگنینسی کو آفیشل کر دیا۔ انہوں نے گلابی لباس میں اپنے بے بی بمپ کو ظاہر کرتے ہوئے ایک فوٹو شوٹ شیئر کیا۔ تصویروں کے کیپشن میں انہوں نے صرف’’ماں‘‘ لکھا۔ ان کی یہ پوسٹ تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ کئی ستاروں نے انہیں مبارکباد دی۔