تاثیر 20 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن، 20 نومبر: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور نیویارک شہر کے نو منتخب میئر ہندوستانی نژاد امریکی زہران ممدانی جمعہ کو آمنے- سامنے ہوں گے۔ ٹرمپ نے اپنے سخت ناقد ممدانی کی ملاقات کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔ ممدانی معروف بھارتی فلم ساز میرا نائر کے بیٹے ہیں۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے بدھ کو اپنے ٹروتھ سوشل میڈیا اکاونٹ پر وائٹ ہاوس میں ممدانی کے ساتھ اپنی ہونے والی ملاقات کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔

