خان یونس اور غزہ کے مشرقی علاقوں پر اسرائیل کے حملے تیز

تاثیر 22 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ،22نومبر:اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرقی حصے پر توپ خانے سے گولہ باری دوبارہ شروع کر دی۔ اسی طرح غزہ شہر کے مشرقی علاقوں پر بھی شدید فضائی حملے کیے گئے، یہ بات العربیہ/الحدث کے نمائندے نے بتائی۔اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں الشجاعیہ اور الزیتون کے علاقوں کے متعدد مقامات پر سخت فوجی گھیرا بندی بھی نافذ کر دی ہے۔
یہ کارروائیاں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں ہیں جس کا آغاز گذشتہ ماہ 10 اکتوبر کو ہوا تھا۔ ان حملوں سے قبل جمعے کی شب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے رفح میں حماس تنظیم کے ان مسلح افراد کے خلاف کارروائی کی ہے جو سرنگوں میں چھپے ہوئے تھے۔