عمر عبداللہ نے عوام کو بجلی ٹیرف کے ذریعے انتخابی دھوکہ دیا ہے۔سنیل شرما

تاثیر 22 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 22 نومبر:جموں و کشمیر بی جے پی کے سنئیر لیڈر و قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے ہفتہ کو نیشنل کانفرنس پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پارٹی نے انتخابات سے قبل مفت بجلی کا وعدہ کر کے انتخابی دھوکہ دیا، جب کہ اب حکومت عوام پر 20 فیصد ٹیرف اضافہ مسلط کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
سنیل شرما نے کہا کہ این سی کا 2024 کا انتخابی منشور اپنے ہی جھوٹ اور بے بنیاد دعوؤں کے بوجھ تلے دھڑام سے گر گیا ہے۔عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کے ہر گھر کو 200 یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا۔ آج، ایک سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود اس وعدے پر عمل کرنے کے بجائے ان کی حکومت عوام کو لوٹنے کے لیے پیک آور ٹیرف میں 20 فیصد اضافہ لانے جا رہی ہے۔