امریکہ اور امارات کے درمیان سوڈان جنگ خاتمے پر تبادلہ خیال

تاثیر 23 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،23نومبر(ہ س)۔امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سفارتی حکام کے درمیان سوڈان جنگ کے خاتمے کے لیے جمعہ کے روز باہمی مشاورت اور تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ یہ مشاورت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد کی گئی ہے جو انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں اس موضوع پر ہونے والی تفصیلی بات چیت کے بعد کیا تھا اور ولی عہد نے انہیں افریقی ملک میں جاری ایک بڑے انسانی المیہ سے اس کے تاریخی و ثقافتی پس منظر کے ساتھ بتایا تھا۔امارات کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تازہ سفارتی رابطے کے بارے میں امریکی دفتر خارجہ نے باقاعدہ طور بتایا ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اور اماراتی وزیر خارجہ سوڈان جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی مشرکہ کوشش کے طور پر بات چیت جاری رکھیں گے۔ تاکہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی ممکن ہو سکے۔