تاثیر 23 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نوادہ، 23 نومبر:نوادہ ضلع کے رجولی تھانہ علاقہ کے تحت فرقہ بزرگ پنچایت کے جاب ریزروائر کے گھنے جنگلاتی علاقے میں شراب اسمگلروں کے ذریعہ چھپائی گئی شراب کے 400 پاؤچ برآمد کیا گیا۔تھانہ انچارج راجیش کمار نے بتایا کہ تھانہ علاقہ کو شراب سے پاک بنانے کے لیے پولیس فورس کے تعاون سے شراب کی تیاری، ذخیرہ اندوزی، نقل و حمل، فروخت اور استعمال کے خلاف مسلسل کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کی صبح شراب کی ایک بڑی کھیپ کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی۔ اطلاع کی تصدیق اور ضروری قانونی کارروائی کرنے کے لییتھانہ میں تعینات اے ایس آئی امت کمار، اے ایس آئی جئے پرکاش چودھری اور اے ایس ا?ئی ستیہ پرساد نے مسلح افواج کی مدد کے ساتھ چھاپہ ماری کی۔

