باندہ میں شرمناک واقعہ – بزرگ جوڑے کی پٹائی کرنے والے دونوں ملزم گرفتار

تاثیر 24 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

باندہ، 24 نومبر:اترپردیش کے باندہ کے ببرو تھانے نے ایک بزرگ جوڑے پر حملہ اور زخمی کرنے والے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے واقعے میں استعمال ہونے والی لاٹھی اور لوہے کی راڈ برآمد کر لی ہے۔
چند روز قبل ببرو ٹاؤن کے علاقے میں دو افراد نے ایک بزرگ جوڑے پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا تھا۔ اس سلسلے میں بزرگ جوڑے کے بیٹے کی جانب سے ببرو پولس اسٹیشن میں ابتدائی شکایت درج کرائی گئی تھی۔ دوران تفتیش بزرگ جوڑے کی میڈیکل رپورٹ میں مختلف زخموں کی نوعیت، جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات کی بنیاد پر فرد جرم میں سنگین الزامات کا اضافہ کیا گیا۔