تاثیر 24 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 24 نومبر:منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے کٹھوعہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران کلین بادالہ علاقے میں تقریباً 10 گرام ہیروئن (چِٹّا) نما مادہ برا?مد کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا شرما کی مجموعی نگرانی میں انجام دی گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ کٹھوعہ انسپکٹر سندیپ چِب کی قیادت میں پولیس ٹیم کلین بادالہ میں خصوصی ناکہ لگایا۔ اس دوران ایک مشتبہ شخص پربجیوت سنگھ عرف لالی ولد جسپال سنگھ سکنہ وارڈ نمبر آٹھ تحصیل و ضلع کٹھوعہ کو روک کر تلاشی لی گئی جس کے قبضے سے 10 گرام ہیروئن نما مواد برآمد ہوا۔

