ریکھا گپتا نے گرو تیغ بہادر کے 350ویں یوم شہادت پر فلیگ مارچ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

تاثیر 25 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 25 نومبر: دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو شری گرو تیغ بہادر صاحب کے 350ویں یوم شہادت کے موقع پر منعقد ہونے والی دھواج یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ عظیم یاترا گرودوارہ شری سیس گنج صاحب سے شروع ہو کر گرودوارہ شری آنند پور صاحب پہنچے گی۔ تقریب کا مقصد مذہب اور انسانیت کے تحفظ کے لیے سری گرو تیغ بہادر کی تعلیمات، نظریات اور عظیم قربانی کو یاد کرنا اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ یاترا معاشرے میں بھائی چارے، ہم آہنگی اور امن کے پیغام کو مزید تقویت دے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ گرو صاحب کی رحمتیں سب پر رہیں اور زندگی میں ہم آہنگی، خوشی اور امن قائم رہے۔