ایم بی اے طلبہ کے لیے اے ایم یو میں بک ریویو سیشن منعقد

تاثیر 25 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

علی گڑھ، 25 نومبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں ایم بی اے، ایم بی اے (انٹرنیشنل بزنس)، ایم بی اے (اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس) اور ایم بی اے (ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن) کے پہلے سال کے طلبہ کے لیے ایک بُک ریویو پرزنٹیشن سیشن منعقد کیا گیا، جس کی نگرانی شعبہ کی چیئرپرسن پروفیسر سلمیٰ احمد نے کی۔ پانچ طلبہ نے مینجمنٹ سے متعلق منتخب کتابوں کا جائزہ پیش کیا، جنہیں قیادت، فیصلہ سازی، ذاتی ترقی اور کاروباری ذہن سازی کے حوالے سے ان کی اہمیت کے پیش نظر منتخب کیا گیا تھا۔ پیش کی گئی کتابوں میں شامل تھی : اسٹے ہنگری اسٹے فولش( رشمی بنسل)، جسے ثنا رشید نے پیش کیا۔ یو کین وِن ( شیو کھیڑا) پر ارینہ عالم نے گفتگو کی۔ ہو مووڈ مائی چیز؟(اسپینسر جانسن) پر وِنے کمار شرمانے گفتگو کی۔ اسٹارٹ وِد وہائی (سائمن سینک) پر شادمان نے گفتگو کی، جب کہ کنیکٹ دی ڈاٹس (رشمی بنسل) کا تجزیہ نشرح نے پیش کیا۔