وزیر اعلیٰ نے پٹنہ کے شہری علاقہ کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا

تاثیر 25 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 25 نومبر: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ شہری علاقہ کے مختلف منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے زیر تعمیر کام کو تیزی سے مکمل کر نے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے پٹیل گولمبر سے ایکو پارک کے مغربی سرے تک اور ایکو پارک کے مشرقی سرے سے اٹل پتھ تک سپراٹئین نالے پر زیر زمین نالے کے ساتھ ساتھ 4 لین روڈ کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا۔ جائزہ کے دوران افسران نے بتایا کہ نالہ تعمیر منصوبے کے تحت نالے کو پختہ کیا جائے گااور اس کے اوپر سڑک تعمیر کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس زیر زمین نالہ کو ٹھیک کر تے ہوئے اس کے اوپر سڑک کی تعمیر تیزی سے کریں تاکہ لوگوں کو آمدو رفت میں سہولت ہو۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے راجیو نگر زیر زمین نالہ پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ کہا کہ اس کی تعمیر کا کام تیزی سے مکمل کریں۔ان منصوبوں کے مکمل ہو نے پر پانی کے جمع ہونے کے مسائل سے نجات ملے گی اور نالے کے اوپر دو لین سڑک کی تعمیر سے عوام کو آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ شہر بھی صاف اور منظم نظر آئے گا۔
وزیراعلیٰ نے مندیری نالہ پر زیر تعمیر4 لین سڑک کا معائنہ کیا۔ ساتھ ہی اس سڑک کو جے پی گنگا پتھ سے جوڑنے والی رابطہ سڑک کا بھی معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران حکام نے بتایا کہ اس کی تعمیر کا کام تیزی سے چل رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مندری نالہ پر سڑک کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر کو منظم رکھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی آمدو رفت میں سہولت کے مد نظر ہم لوگ مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ان سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے مکمل ہو نے سے شہر کے لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کا متبادل راستہ مل سکے گا۔ساتھ ہی شہر کا ٹریفک نظام مزید مضبوط اور آسان ہو گا۔