تاثیر 26 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سرینگر، 26 نومبر :خشک موسمی حالات کے چلتے رات کا درجہ حرارت پوری وادی میں مزید گر گیا ہے اور سری نگر میں پارہ موسم کے سب سے کم درجہ حرارت پر پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں موسم کی سرد ترین رات منفی 3.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں بھی موسم کی سرد ترین رات 4.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی۔ دیگر علاقوں میں بھی پارہ نیچے گر گیا،جس میں قاضی گنڈ، جو کشمیر کا گیٹ وے ہے، کم سے کم 3.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
جنوبی کشمیر کے کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جب کہ وادی بھر میں پارہ کافی نیچے گر گیا ہے، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر مختار احمد نے اگلے چند دنوں کے دوران زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں مزید 1-2 ڈگری سیلسیس کی کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

