لاپتہ دکاندار کی تلاش کو لیکر تھانہ کا گھیرائو

تاثیر 28 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(محمد دانش) شہر کے سوہ سرائے تھانہ کے تحت شنگار ہارٹ محلہ باشندہ گذشتہ دو دنوں سے اچانک لا پتہ ہوگئے ہیں۔ جسکی اطلاع مقامی تھانہ کو دی گئی تھی۔ باوجود اسکے پولس کے ذریعہ کوئی کاروائی نہیں کئے جانے سے ناراض محلہ کے باشندگان نے آج تھانہ کا گھیرائو کیا۔ لاپتہ شخص بھوسو یادو جو ٹنٹ ہائوس کا دکان چلایا کرتے ہیں۔ وہ گذشتہ 25؍نومبر کو دکان سے کسی کام کے غرض سے نکلے تھے۔ اور جب وہ دیر رات تک گھر واپس نہیں لوٹے تو اہل خانہ نے پریشانی میں مبتلا ہوکر ہر جگہ تلاش کرنا شروع کردیا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ ممکن ہے کہ بھوسو یادو کے ساتھ کچھ انہونی ہو گیا ہو۔ بہر حال تھانے کے گھیرائو کے بعد افسران نے بھروسہ دلایا کہ پولس مستعدی کےساتھ اپنے فرائض کو انجام دے رہی ہے۔ اور بہت جلد نتائج منظر عام پر ہوگا۔