تاثیر 28 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف(محمد دانش)راجگیر ،بختیار پور ریلوے لائن پر آج ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اطلاع کے مطابق راجگیر ریل تھانہ حلقہ کے تحت حسن پور گائوں کے نزدیک ایک ٹریکٹر جیسے ہی ریلوے پھاٹک پار کر رہا تھا تو ویسے ہی بختیار پور سے تلیا کی جانب جانے والی داناپور تلیا ای ایم یو ٹرین اچانک آ گئی۔ اور پھر دھان سے لدے ٹریکٹر سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی تیز تھی کہ ٹریکٹر کی ڈالی دور جا کر پلٹ گئی۔ اس حادثہ میں ٹریکٹر ڈرائیور بال بال بچ گیا ہے۔ ریلوے تھانہ پولس کے مطابق اس ریلوے پھاٹک میں بیریر موجود نہیں ہے جس کے وجہ کر ریلوے پھاٹک کے پار کرنے والوں کو کافی توجہ کے ساتھ جانا پڑتا ہے۔

