حزب اللہ کا پوپ لاوون چہاردہم سے اسرائیلی جارحیت کو مسترد کرنے کا مطالبہ

تاثیر 30 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بیروت،30نومبر(ہ س)۔حزب اللہ نے ہفتے کے روز پوپ لاوون چہاردہم کو ایک پیغام بھ ، جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ لبنان کے خلاف اسرائیلی ظلم اور جارحیت کو مسترد کر دیں۔ یاد رہے پوپ کے اتوار کو بیروت پہنچنے کی توقع ہے۔ اسرائیل کے ساتھ ایک سال تک سرحد پار فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ماہ سے زیادہ کی کھلی جنگ کے بعد امن معاہدہ ہوا تھا۔ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل کی بستیوں پر حملے کے اگلے دن حزب اللہ نے غزہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جنوبی لبنان سے حمایتی محاذ کھول دیا تھا۔
27 نومبر 2024 کو جنگ بندی کا ایک معاہدہ نافذ ہوا جس کا مقصد جنگ کو ختم کرنا تھا۔ لیکن اسرائیل نے لبنان کے اندر باقاعدگی سے حملے جاری رکھے۔ اسرائیل دعوی کرتا ہے کہ وہ حزب اللہ کے ٹھکانوں اور عناصر کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اس نے جنوبی علاقے میں پانچ سٹریٹجک سمجھے جانے والے مقامات پر بھی اپنی فوجیں برقرار رکھی ہوئی ہیں اور اس نے اپنی افواج کو ان علاقوں میں مضبوط بنانا شروع کر دیا ہے۔بڑے امریکی دباو¿ اور اسرائیلی حملوں میں توسیع کے خدشات کے درمیان لبنانی حکومت نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے پر آگے بڑھنے کا عزم کیا تھا۔