بی ایس ایف نے سیلاب سے تباہ ہونے والا انفراسٹرکچر محض ایک ماہ میں بحال کیا

تاثیر 30 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 30 نومبر:بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اعلیٰ افسر نے اتوار کو کہا کہ جموں کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی دراندازی کو صفر پر برقرار رکھنے کے لیے فورس پوری طرح چوکس ہے اور سیلاب سے تباہ ہونے والا انفراسٹرکچر محض ایک ماہ میں بحال اور مزید مضبوط کر دیا گیا ہے۔
سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس ایف جموں فرنٹیئر کے انسپکٹر جنرل، ششانک آنند نے فورس کی اہم کامیابیوں اور آپریشن سندور کے دوران اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر تعینات جوانوں کے پاس جدید آلات موجود ہیں جو دھند اور شدید سردی میں بھی نگرانی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
آئی جی نے کہا کہ جموں کا یہ حساس سرحدی علاقہ ہو یا کوئی بھی موسم ،بارش، دھند، گرمی یا سردی—بی ایس ایف کے جوان سال کے 365 دن اور دن رات چوکس رہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن سندور کے دوران فورس کے دو اہلکار شہید ہوئے، جبکہ ایک جوان رواں برس ستمبر میں پرگھوال کے اگلی چوکی پر ڈیوٹی کے دوران ڈوب کر شہید ہوا۔ ہمارے جوان سرحدی چوکی نہیں چھوڑتے، چاہے جان کی قیمت ہی کیوں نہ چکانی پڑے۔