تاثیر 30 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
فورٹ لاڈرڈیل (امریکہ)، 30 نومبر:لیونل میسی کی کپتانی میں انٹر میامی نے ہفتہ کو نیویارک سٹی ایف سی کو 1-5 سے ہرا کر پہلی بار میجر لیگ سوکر (ایم ایل ایس) کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ ایسٹرن کانفرنس فائنل کے اس مقابلے میں تدیو الینڈے نے شاندار ہیٹرک لگائی، جبکہ ماتیو سلویتی اور ٹیلاسکو سیگوویا نے ایک ایک گول داغا۔
اس جیت کے ساتھ میامی اگلے ہفتہ کو اپنے گھریلو میدان فورٹ لاڈرڈیل میں ایم ایل ایس کے چیمپئن شپ مقابلے کی میزبانی کرے گا۔ یہ فائنل ویسٹرن کانفرنس کے فاتح سین ڈیاگو ایف سی اور وینکوور وہائٹ کیپس کے درمیان کھیلے جانے والے مقابلے کے بعد طے ہوگا۔
گزشتہ دور میں ایف سی سنسیناٹی کو 0-4 سے شکست دینے کے بعد میامی کا اعتماد پہلے ہی عروج پر تھا اور نیویارک کے خلاف بھی ٹیم نے وہی جلوہ دکھایا۔ الینڈے، جنہوں نے سنسیناٹی کے خلاف بھی 2 گول کیے تھے، ایک بار پھر ٹیم کے سب سے موثر حملہ ا?ور ثابت ہوئے۔
مقابلے کی شروعات میں ہی 14 ویں منٹ میں سرجیو بسکیٹس کے بہترین ’’تھرو بال‘‘ پر الینڈے نے نیویارک کی ’’ا?ف سائیڈ ٹریپ‘‘ کو توڑتے ہوئے پہلا گول داغا۔ اس کے 3 منٹ بعد جورڈی البا کے درست ’’کراس‘‘ پر الینڈے نے شاندار ’’ہیڈر‘‘ سے برتری کو 0-2 کر دیا۔

