تاثیر 1 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سیتامڑھی (مظفر عالم)
ضلع کے بوکھڑا تھانہ حلقہ کے بنول پنچایت کے دھرم پور کے باشندہ حافظ انصار کے بھتیجے مسٹر کو اغوا کر قتل کر دیا گیا تھا جس کی لاش 27 نومبر کو ملی تھی وہیں سابق ممبر اسمبلی ابو دوجانہ دھرم پور گاؤں عیادت کرنے پہنچے، راجد لیڈر سابق ممبر اسمبلی اس معاملے کو لے کر نیتش سرکار سے کہا کہ مقتول کے اہل خانہ کو انصاف ملے انہوں نے سرکار سے اک کروڑ روپے کے معاوضے اور پولیس اہلکاروں کی معطلی کا مطالبہ کیا۔ سابق ممبر اسمبلی ابو دوجانہ نے کہا کہ پورے بہار میں کرائم کرنے والوں کے حوصلے بلند ھے، سابق ممبر اسمبلی ابو دوجانہ نے کہا کہ مرد ،خوتین بچے سبھی کا اپنے گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے ، جب تک افسر شاہی رہےگی بہار کے اندر کرائم اپنے عروج پر رہے گا، معلوم ہو کہ ضلع کے بوکھڑا تھانہ کے تھروہٹ مسہری ٹول کے مغرب میں دھرم پور گھونگھاری گھاٹ سے نوجوان محمد جمال الدین صدیقی عرف مسٹر، مرحوم ارشاد صدیقی کا بیٹا، 25 نومبر کی شام تقریباً 5:30 بجے سے لاپتہ تھا۔ اس کی لاش 27 نومبر کو صبح 8 بجے کے قریب گھونگھاری گھاٹ سے ملی تھی، اور اس کی اسپلنڈر موٹر سائیکل قریب سے برآمد ہوئی تھی۔ اس کے اہل خانہ کی شکایت اور اس کے چچا کی درخواست کی بنیاد پر، بوکھڑا تھانے میں مقدمہ نمبر 198/25 مورخہ 28 نومبر کو درج کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان میں مادھو کمار ولد دھرمیندر تیواری عرف گڈو تیواری اور آنند کمار ولد گوری رائے کو گرفتار کیا جاچکا ھے

