تاثیر 1 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نالندہ، یکم نومبر(ہ س)۔ بہار کے نالندہ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ دیپ نگر تھانہ علاقے میں کنچن پور پل کے قریب باراتیوں کو لے جارہی تیز رفتار بس ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایک شخص کی موقع پرہی موت ہوگئی اور دو درجن باراتی زخمی ہوگئے۔مرنے والے کی شناخت سدھیشور پرساد کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ویمس وایا پوری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں دو باراتیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
متوفی کے اہل خانہ میں غم کی لہر ہے۔جائے وقوعہ پر موجود مقامی لوگوں نے بتایا کہ باراتیوں کو لے کر بس سوہ سرائے مندر میں شادی تقریب کے بعد نوادہ ضلع کے وارث علی گنج واپس آرہی تھی۔ بس ڈرائیور اپنے موبائل فون پر بات کر رہا تھا کہ اس نے کنٹرول کھو دیا اور اوور برج کے اوپر والے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

