وزیر اعظم مودی نے شیوگنگا بس حادثہ میں 11 لوگوں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا، پی ایم این آر ایف سے مدد کا اعلان کیا

تاثیر 1 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

چنئی، یکم دسمبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو تمل ناڈو کے شیوگنگا میں دو بسوں کے درمیان تصادم میں 11 لوگوں کی موت اور 20 سے زیادہ دیگر کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ ریاستی حکومت نے بھی 3 لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے تمل ناڈو کے شیو گنگا ضلع میں دو سرکاری بسوں کے درمیان تصادم میں 11 افراد کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی اور وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے ہر مرنے والے کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا، ’’تمل ناڈ و کے شیوگنگا میں ہونے والے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ میری تعزیت ان لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔ میں زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ پی ایم این آر ایف سے ہر مر نے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔ زخمیوں کو 50ہزار روپے دیے جائیں گے۔‘‘