خان یونس میں حملے میں پانچ جاں بحق ، حماس کا اسرائیل پر جنگ بندی سے انحراف کا الزام

تاثیر 4 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ ،04دسمبر :۔غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے محکمے نے بتایا ہے کہ جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں پانچ فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
محکمے کے ترجمان محمود بصل نے بدھ کی شام فرانسیسی خبر ایجنسی کو تصدیق کی کہ اسرائیلی حملوں میں متعدد میزائل داغے گئے۔ اس کے نتیجے میں 5 افراد جن میں دو بچے شامل ہیں جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔ یہ حملہ خان یونس کے علاقے المواصی میں واقع ایک پناہ گزین کیمپ پر کیا گیا جو جنوبی غزہ کی پٹی میں کویتی اسپتال کے قریب واقع ہے۔