انسانیت ہوئی شرمسار: سوتیلے باپ نے دو معصوم بچوں کو قتل کے ارادے سے بڑے نالے میں پھینکا

تاثیر 4 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نوئیڈا، 4 دسمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے نوئیڈا میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک سوتیلے باپ نے اپنے 2 معصوم بچوں کے قتل کی نیت سے انہیں گہرے نالے میں پھینک دیا۔
وہاں سے گزر رہے ملٹی نیشنل کمپنی میں کام کرنے والے 2 لوگوں کو ان کے رونے کی آواز سنائی دی۔ انہوں نے انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے کڑاکے کی سردی میں گہرے نالے میں اتر کر بچوں کو باہر نکالا اور ان کی جان بچائی۔ دونوں بچوں میں ایک ڈھائی سال کی لڑکی اور ساڑھے 3 سال کا ایک لڑکا ہے۔ بچوں کی جان بچانے والے شخص نے اس کے سوتیلے باپ کے خلاف تھانہ سیکٹر 142 میں اقدام قتل سمیت مختلف دفعات میں مقدمہ درج کروایا ہے۔ پولیس نے آج اسے گرفتار کر لیا ہے۔
تھانہ سیکٹر 142 کے انچارج انسپکٹر ونود کمار مشرا نے بتایا کہ گزشتہ رات کو سومبیر سنگھ ولد رمیش چند نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ اور ان کے ساتھی دین بندھو ’’زیپٹو کمپنی‘‘ میں کام کرتے ہیں۔ ان کے مطابق وہ گزشتہ رات کو 9 بجے کے تقریباً چوہان مارکیٹ تراہے کے پاس سے گزر رہے تھے۔