تاثیر 4 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 4 دسمبر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اتر پردیش، ہریانہ اور بہار میں 22 مقامات پر بیک وقت چھاپہ مارا ہے۔ یہ کارروائی اتر پردیش سے بہار کے مختلف حصوں میں غیر قانونی گولہ بارود کی اسمگلنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی۔ذرائع کے مطابق این آئی اے کی الگ الگ ٹیموں نے صبح سویرے مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے۔ اس وقت سرکاری طور پر کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ این آئی اے نے کہا کہ اس آپریشن سے متعلق تفصیلی معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

