بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کرنے پر رکن اسمبلی ہمایوں کبیر ترنمول کانگریس سے تاحیات معطل

تاثیر 4 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 4 دسمبر: مغربی بنگال میں سیاسی اتھل پتھل کے درمیان ترنمول کانگریس نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بھرت پور کے ایم ایل اے ہمایوں کبیر کو پارٹی سے تاحیات معطل کر دیا ہے۔ کولکاتا کے میئر اور شہری ترقی کے وزیر فرہاد حکیم نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔فرہاد حکیم نے کہا کہ ہمایوں کبیر کا اب ترنمول کانگریس سے کوئی تعلق نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی مذہب کے نام پر نفرت کی سیاست کو برداشت نہیں کرتی اور ایسے افراد سے کوئی تعلق نہیں رکھ سکتی۔ وزیر نے یہ بھی کہا کہ یہ کارروائی پارٹی کی تادیبی کمیٹی نے ترنمول سربراہ ممتا بنرجی کی منظوری کے بعد کی ہے۔