ٹیچر اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں تو سماج میں عزت ملے گی : رام کمار ٹھاکر

تاثیر 4 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضا امام):-علی نگر بلاک کے ایجوکیشن آفیسر رام کمار ٹھاکر کو ان کی سبکدوشی پر بدھ کی شام مقامی بی آر سی احاطہ میں اساتذہ برادری کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کر انہیں شاندار اور پرتپاک الوداعی دی گئی مسٹر ٹھاکر 30 نومبر 2025 کو سبکدوش ہوئے تھے تقریب میں موجود مختلف اسکولوں کے ہیڈ ماسٹروں، معاون اساتذہ اور دیگر لوگوں نے مسٹر ٹھاکر کو پاگ، مالا،چادر اور مختلف تحائف سمیت ملبوسات وغیرہ پیش کر کے اعزاز بخشا موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہوئے بی ای او مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ آپ سبھی پیشہ سے سرکاری اساتذہ ہیں اور سرکاری اسکولوں میں زیادہ تر غریب خاندانوں کے بچے پڑھتے ہیں اس لیے آپ اپنی ڈیوٹی اور ذمہ داریوں کے تئیں ہمیشہ جواب دہ رہیں اس سے نہ صرف آپ کو عزت ملے گی بلکہ آپ کے دل کو سکون بھی حاصل ہوگا اچھا کام کرنے کا مثبت اثر آپ کے خاندان اور بچوں کی زندگی پر بھی پڑے گا مستقبل میں آپ سب اچھا کریں گے یہی میرے لیےصحیح اعزاز ہوگا آپ سب میرے خاندان کے فرد رہے ہیں ہمیشہ ہمارا تعلق اور رابطہ آپ سب سے قائم رہے گا اساتذہ یونین کے لیڈر شنبھو یادو نے کہا کہ مسٹر ٹھاکر کا چھ سال سے زیادہ کا یہاں دورِ کار رہا لیکن کبھی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی یہ ہمیشہ اپنی عزت کا بھی خیال رکھتے تھے اور دوسروں کی بھی عزت کرتے تھے اساتذہ کو ہمیشہ خاندان کا رکن سمجھتے تھے لیکن ڈیوٹی کے معاملے میں ہمیشہ جواب دہی پر زور دیتے رہے انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ سرکاری ملازمت کا ایک فطری مرحلہ ہے اب ان کی سماجی زندگی کی حقیقی شروعات ہو رہی ہے ہم ان کی لمبی عمر اور بہتر صحت کی دعا کرتے ہیں