مولانا رضوی نے روسی صدر پوتن کے دورہ ہندوستان کا خیرمقدم کیا

تاثیر 4 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بریلی، 4 دسمبر: آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا مفتی شہاب الدین رضوی بریلوی نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کی ہندوستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے دوستانہ تعلقات کی نئی مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور روس کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعاون ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب جب کہ ہندوستان اور روس کی دو اہم شخصیات ملاقات کر رہی ہیں، کئی اہم امور پر معاہدے ممکن ہیں۔
مولانا رضوی بریلوی نے خاص طور پر اقتصادی، ثقافتی اور دفاعی شعبوں میں بڑھتے ہوئے ہندوستان روس تعلقات کو نوٹ کیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر پوتن دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط کریں گے۔