تاثیر 4 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 4 دسمبر:بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر راجیش رام نے کانگریس کے تمام ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل اے، سابق ممبران پارلیمنٹ، سابق ایم ایل اے، اسمبلی الیکشن کے امیدواروں، ریاستی محاذ کی تنظیموں، محکموں، سیلوں اور کانگریس کے اراکین سے 14 دسمبر 2025 کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی “ووٹ چور، گدی چھوڑ مہا ریلی” میں پوری طاقت کے ساتھ شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔
ریاستی صدر نے کہا کہ گذشتہ کچھ سالوں میں بی جے پی اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔ اپوزیشن لیڈروں پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں اور ا?ئینی اداروں کو گالیاں دے کر اپوزیشن کی ا?واز کو دبایا جا رہا ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس 14 دسمبر کو جمہوریت کے تحفظ کے لیے اس تاریخی ریلی کا انعقاد کر رہی ہے۔
انہوں نے بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے تمام لیڈروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ جمہوریت کو مضبوط کرنے اور دوسروں کو بھی شرکت کی ترغیب دینے کے لیے اس ریلی میں شرکت کریں۔
ریاستی کانگریس صدر نے تمام کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ 14 دسمبر کو دہلی پہنچ کر اس ریلی کو کامیاب بنائیں۔

